نوپورشرما کو دھمکیوں کے سوال پر نصیر الدین شاہ کا بھارتی اینکر کو کرارا جواب
جب رعنا ایوب کو قتل،ریپ اور قابل اعتراض تصاویر عام کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں تو کتنے لوگ ان کے دفاع میں سامنے آئے تھے؟ سینئر بھارتی اداکار نے توہین رسالت پر شاہ رخ ،عامر اور سلمان کی خاموشی کی وجہ بھی بتادی

سینئر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی مرتکب بی جے پی کی سابق ترجمان نوپورشرما کو ملنے والی دھمکیوں سے متعلق سوال پر بھارٹی ٹی وی کی اینکر کو آئینہ دکھادیا۔
سینئر بھارتی اداکار نے بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت پر شاہ رخ خان ،عامر خان اور سلمان خان کی خاموشی کی وجہ بھی بتادی۔
یہ بھی پڑھیے
مودی کی پالیسی نے انڈیا کو دنیا بھر میں تنہا کردیا، اشوک سوائن
بھارتی سیاستدانوں کا رویہ دہشتگردی پر مبنی ہے، جامعہ الازہر
این ڈی ٹی وی کے پروگرام کی میزبان نے سینئر اداکار سے سوال کیا کہ کیا نوپور شرمااور بی جے پی کے دیگر ترجمانوں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے قابل مذمت نہیں ہیں؟
اداکار نصیر الدین شاہ نے جواب میں کہا کہ قابل مذمت ہیں لیکن جب رعنا ایوب کو قتل،ریپ اور قابل اعتراض تصاویر عام کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں تو کتنے لوگ ان کے دفاع میں سامنے آئے تھے؟ اداکار نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کو دھمکیاں دینے والے خالی برتن ہیں جو صرف شور مچاتے ہیں۔
مسلمان بھارتی صحافی رعنا ایوب نے نصیر الدین شاہ کے انٹرویو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی اداکیا۔
Shukriya Naseer Saheb pic.twitter.com/jWPMUwp47v
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) June 8, 2022
اداکار نصیر الدین شاہ نے بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے معاملے پر فلم انڈسٹری خاص طور تینوں خانوں شاہ رخ ، سلمان اور عامر کی خاموشی کے بارے میں بھی بات کی ہے۔
نصیر الدین شاہ نے خیال ظاہر کیا کہ ملک کے سب سے بڑے ستاروں کوآواز اٹھانے پر بہت بہت کچھ کھونے کا خود ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ان کے بارے میں بات نہیں کر سکتا، میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں جس میں وہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ سوچتے ہیں کہ وہ ایسے معاملات پر آواز اٹھا کر بہت زیادہ خطرہ مول لیں گے لیکن پھر میں نہیں جانتا کہ وہ اس کے بارے میں اپنے ضمیر کو کیسے مطمئن کرتے ہوں گے لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں ہیں جہاں ان کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے۔
انہوں نے شاہ رخ خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انکے بیٹے آریان کو انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔، شاہ رخ خان کے ساتھ جو کچھ ہوا اور جس وقار کے ساتھ انہوں نے اس کا سامنا کیا وہ قابل تعریف تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں تھا، اس نے اپنا منہ بند رکھا ہوا ہے، اس نے صرف ترنمول کی حمایت کی اور ممتا بنرجی کی تعریف کی۔
نصیر الدین شاہ نے مزید کا کہا اداکار سونو سود کے گھرپر چھاپہ مارا جاتا ہے، جو کوئی بھی بیان دیتا ہے اسے جواب ملتا ہے، انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا شاید اگلا نشانہ میں بنوں ،حالانکہ انہیں کچھ نہیں ملے گا۔









