امریکی صدر 2 ویکسینز اور 2 بوسٹرز لگوانے کے باوجود کرونا کا شکار

۔مریکی صدر نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ وڈیو میں  امریکی عوام کو بتایا کہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور ان میں کرونا کی معمولی علامات ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کرونا وبا کا شکار ہوگئے، امریکی صدر نے معمولی علامات کے ساتھ  وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئےوائٹ ہاؤس کے اندر قرنطینہ میں رہ کر اپنی ذمے داریاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر نے ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ وڈیو میں  امریکی عوام کو بتایا کہ وہ بہتر محسوس کررہے ہیں اور ان میں کرونا کی معمولی علامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یورپ میں شدید گرمی سے 1700 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے

اسرائیلی صحافی گِل تماری کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر ہنگامہ مچ گیا

امریکی صدر نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ میراخیال ہے کہ آپ  نے سناہوگا کہ آج صبح میرے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے حالانکہ میں دو مرتبہ ویکسین اور دو مرتبہ بوسٹر شاٹ لگوا چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری علامات بہت معمولی ہیں  اور میں مزاج پرسی اور فکرمندی کیلیے آپ کا شکرگزار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں بہتر محسوس کررہا ہوں اور اب تک بہت سا کام کرچکا ہوں اور آگے بھی جاری رکھوں  گا۔

وائٹ ہاؤس کےاہلکار کا کہنا ہے کہ 2 مرتبہ ویکسین اور 2 مرتبہ بوسٹر شاٹس لگوانے کے باوجود  کرونا وبا کا شکار ہونےو الے امریکی صدر  79سالہ عمر کے باعث معمولی علامات ہونے کے باوجود شدید بیماری میں مبتلا ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں لہٰذا انہیں باقی ایام الگ تھلگ رہ کر کام اور آرام کرنا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر