سندھ حکومت کی نااہلی، درجنوں نئے ٹرانسفارمر سیلاب کی نذر ہوگئے

نوابشاہ میں حیسکو دفتر کے احاطے میں پڑے سیکڑوں ٹرانسفارمرز پانی میں ڈوب گئے،خراب ہونے کا خدشہ

سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث نوابشاہ میں کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں نئے ٹرانسفارمر سیلاب کی نذر ہوگئے۔

پانی میں ڈوبے ٹرانسفارمز کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں سیلاب سے 13 ارب 57 کروڑ روپے کا نہری نظام مکمل تباہ ہوگیا

سکھر کی سب سے بڑی سبزی اور فروٹ منڈی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگئی

سینئر صحافی وقار بھٹی کی جانب سے شیئر گئی  وڈیو میں مقامی باشندے کو سندھ حکومت کی نااہلی کا نوحہ پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔وقار بھٹی نے وڈیو کےکیپش میں لکھا سندھ میں طرز حکومت۔

وڈیو میں حیسکو کے دفترکے احاطے  میں درجنوں نئے ٹرانسفارمرز کو پانی میں  ڈوبے دیکھا جاسکتا ہے۔وڈیو بنانے والے شہری نے شکوہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب کہتے ہیں کہ ہمارے پاس 6 ٹرانسفارمرز بھی نہیں ہے اور یہاں درجنوں ٹرانسفارمز موجود ہیں۔

متعلقہ تحاریر