کاشتکاروں کیلیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے زرعی قرض کی حد بڑھادی

سیلاب میں گھرے کاشتکاروں کیلیے بڑا ریلیف۔اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے پیش نظر کاشتکاروں کے لیے زرعی قرض کی حد میں اضافہ کردیا۔

اسٹیٹ بینک  کے مطابق  کھاد، بیج اور ادویات  کی قیمتوں میں اضافے کے باعث قرض کی حد بڑھائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 42.70 تک پہنچ گئی

مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں سے تنگ اہل کراچی کے لیے بڑا ریلیف

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق فی ایکڑ گندم کی بوائی کے لئے قرض کی حد 60 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ  روپےکردی گئی ہے۔چاول کے لئے فی ایکڑ قرض کی حد 70 ہزار سے بڑھا کر 95 ہزار روپے  کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  کپاس کے لئے فی ایکڑ قرض کی حد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 2 ہزار روپے  جبکہ گنے کے لئے فی ایکڑ قرض کی حد ایک لاکھ 5 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 42 ہزار روپے  کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  چھوٹی فصل کے لئے بھی  قرض کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔چھوٹی فصل میں پیاز، آلو، مٹر، ٹماٹر، ادارک لہسن اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر