اداکارہ سحر شنواری انوکھی شرط پر زمبابوے کے شہری سے شادی کیلیے تیار
زمبابوے نے اگلے میچ میں معجزاتی طور پر بھارت کو شکست دیدی تو زمبابوین شہری سے شادی کرلوں گی، پاکستانی اداکارہ کا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلیے پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ اگر مگر کی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔ایسے میں پاکستانی اداکارہ سحر شنواری نے ایک انوکھا اعلان کیا ہے۔
اگر زمبابوے کی ٹیم بھارت اور نیدرلینڈ کو شکست دیدے تو پاکستان باآسانی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
آئی سی سی پر بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچانے کیلئے جانبداری کے سنگین الزامات
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں بھی امپائرنگ پر سوالات
سحر شنواری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر زمبابوے کی ٹیم نے اگلے میچ میں معجزاتی طور پر بھارت کو ہرادیا تو وہ کسی زمبابوین لڑکے سے شادی کرلیں گی۔
I’ll marry a Zimbabwean guy, if their team miraculously beats India in next match 🙂
— Sehar Shinwari (@SeharShinwari) November 3, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلیے اگر مگر کی صورتحال کاسامنا ہے۔جمعرات کو گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا،قومی ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف فتح نے واضح کردیا کہ گروپ 2 سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے کے بعد ہی ہوگا۔
بھارت اس وقت گروپ میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے،زمابوے کے خلاف میچ میں جیت انہیں سیمی فائنل میں لے جائے گی البتہ شکست پر انہیں رن ریٹ کا سہارا لینا پڑے گا،جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے نیدرلینڈز کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔
نیدرلینڈز کے ہاتھوں پروٹیز کو اپ سیٹ شکست ہوئی تو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں جو بھی فاتح ہوا وہ سیمی فائنل میں جاسکے گا۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقا کی شکست پر مبنی ہے۔ نیدرلینڈز اگر جنوبی افریقا کو شکست دے اور پاکستان بنگلا دیش سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا سے آگے نکل جائے گا اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
بھارت اور جنوبی افریقا دونوں ہی اپنے آخری میچز ہار گئے تو بابر الیون نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی بلکہ گروپ میں ٹاپ بھی کرسکتی ہے تاہم یہ ناممکن ہے،بھارتی ٹیم زمبابوے اور جنوبی افریقا نیدر لینڈز کو شکست دیتے ہیں تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔









