کے جی ایف2 کی موسیقی چرانے کا کیس: کانگریس کے 2 ٹوئٹر ہینڈل بلاک کرنیکا حکم
ایم آر ٹی میوزک کی جانب سے پیش کیے گئے مواد سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ کمپنی کو”ناقابل تلافی “ نقصان ہوسکتا ہے، سول کورٹ بنگلورو
بنگلورو کی ایک سول عدالت نے بلاک بسٹرساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف 2 کا میوزک چرانے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس اور راہول گاندھی کی’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ٹوئٹر ہینڈل عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے کانگریس اور بھارت جوڑو یاترا کے ٹوئٹر ہینڈلز سے کے جی ایف 2 کی موسیقی کی مبینہ کاپی رائٹس خلاف ورزی پر مبنی لنکس فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
کے جی ایف ٹو اور آر آر آر کا بالی ووڈ باکس آفس پر راج
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا برطانیہ میں کھڑکی توڑ بزنس، آر آر آر کو پچھاڑ دیا
ایم آر ٹی میوزک کی جانب سے فلم کے جی ایف 2کے میوزک کے کاپی رائٹس کی خلاف ورزی پر دائر کیے گئے تجارتی تنازع کے کیس میں 85 ویں ایڈیشنل سٹی سول جج کی عدالت نے کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس پر عارضی حکم امتناع جاری کیا ۔
इन आँखों में चट्टानों से लड़ने की ताक़त जो है 🔥#BharatJodoYatra pic.twitter.com/gMEWlfw5IB
— Congress (@INCIndia) October 16, 2022
عدالت نے اپنے سابقہ حکم میں قرار دیا تھا کہ ایم آر ٹی میوزک کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش کیے گئے مواد سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ کمپنی کو”ناقابل تلافی “ نقصان ہوسکتا ہے۔
عدالت نے کہا کہ کانگریس کواگلے احکامات تک اپنے پلیٹ فارم سے لنکس کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عدالت نے بھارتی اپوزیشن جماعت کے مزید دو ٹویٹر اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔