اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، منفرد نام رکھ دیا
اداکارہ نے بیٹی کا نام آہ میلی آئلہ رکھا ہے، ساتھی اداکاروں اور پرستاروں کی اداکارہ کو مبارکباد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان بیٹی کی ماں بن گئیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پرستاروں کو اپنی پہلی اولاد کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے بچی کا منفرد نام بھی شیئر کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
معروف کامیڈین اور گلوکار علی گل پیر نے شادی کرلی
اداکارہ عائشہ عمر جلد شادی کرکے ماں بننے کی خواہمشند
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھارکھا ہے۔اداکارہ بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’آہمیلی آئلا رضا خان‘ رکھا ہے۔اداکارہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے شوہر فیصل خان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر بیٹی کی آمد کی خوشخبری سناتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس انہوں نے بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔
فیصل خان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ”ایک مرد کے طور پر، میری سب سے بڑی خواہش پوری ہوئی ہے۔ مجھے بیٹی سے نوازا گیا ہے۔ میں آپ سے’امیلی اسلا رضا خان‘کا تعارف کرواتا ہوں“۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ”یہ تمام خوش قسمت باپوں اور ان کی خوبصورت بیٹیوں کے لیے۔ میں آپ کے کلب کا حصہ ہوں“۔ انہوں نےبتایا کہ ان کی بیٹی کے نام” آہ میلی “ کا مطلب ’محنتی اور جفاکش‘ بتایا جبکہ”آئلہ “کاہسپانوی زبان میں مطلب ’خدا کے لیے وقف کردہ‘اورعبرانی زبان میں اس کامطلب’ روشنی کا دائرہ‘ ہے ۔









