غزہ کی پٹی میں انوکھی سائیکل میراتھون

غزہ میں معزور افراد کی ایک سائیکل میراتھوں منعقد ہوئی ہے جس میں درجنوں افراد نے حصہ لیا ہے۔ غزہ کی پٹی کا علاقہ جہاں سے آئے دن فلسطینیوں کی حالت زار اور قتل و غارت کی خبریں سامنے آتی ہیں اب وہاں سے انوکھی سائیکل میراتھون کی سرگرمی کی خبر آ رہی ہے۔ 

اِس میں مختلف حادثات کا شکار ہو کر اپنی ٹانگوں سے محروم ہوجانے والے افراد نے مصنوعی ٹانگوں کے ساتھ حصہ لیا۔ اُن کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ غزہ کے لوگ معزوری کے باوجود بھی زندگی آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور فلسطینیوں کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے نیوز 360 کی یہ ڈجیٹل ویڈیو۔

یہ بھی دیکھیے

کاون کمبوڈیا میں 3 ہتھنیوں کے ساتھ خوش ہے

متعلقہ تحاریر