بنگلادیش میں شاکرین فیسٹیول کے رنگ
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بسنت کی طرز پر شاکرین نامی تہوار منایا گیا۔ اِس تہوار کو مقامی افراد گھوری استوب یا پتنگ بازی بھی کہتے ہیں۔
شاکرین فیسٹیول ہرسال بنگالی کیلینڈر کے نویں مہینے کے اختتام پر یعنی 14 یا 15 جنوری کو منایا جاتا ہے۔ اِس تہوار کے منایے جانے کے دن سماجی تنظیموں کے ممبران پتنگوں کی ریلی لے کر گھروں سے باہر آجاتے ہیں۔ آتش بازی اور بنگالی کھانے بھی اِس تہوار کا اہم جز ہوتے ہیں۔ نیوز 360 نے شاکرین فیسٹیول پر یہ ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے ضرور دیکھیے گا۔
یہ بھی دیکھیے
ذائقہ 360: ملک بھر میں موسم سرما کے روایتی پکوان