ذائقہ 360: اسلام آباد کے لوگوں کو سجی بھا گئی
اسلام آباد میں چکن سجی 500 سے 600 روپے اور بکرے کی سجی 1300 سے 1500 روپے میں دستیاب ہے۔
سرد موسم اور کھلے آسمان تلے دہکتے انگاروں کے اطراف لکڑی میں پروئی سالم مرغی سے اٹھتی مہک سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہے۔ سجی بلوچستان کی ثقافت اور مہمان نوازی کی علامت ہے۔
اپنے منفرد ذائقے اور لذت کی وجہ سے سجی اسلام آباد کے باشندوں کو بھا گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں درجنوں مقامات پر رات گئے تک سجی کے خریداروں کا رش رہتا ہے۔ سجی انواع و اقسام کی مصالحوں کی بجائے صرف نمک لگا کر براہ راست انگاروں پر پکائی جاتی ہے۔ اس کے پکنے میں تقریباً 3 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ذائقہ 360: ملک بھر میں موسم سرما کے روایتی پکوان
گرما گرم سجی پر خاص مصالحہ چھڑک کر کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ یہ مرغ کے علاوہ بکرے، بھیڑ اور مچھلی کی بھی بنائی جاتی ہے۔ اسلام آباد میں چکن سجی 500 سے 600 روپے اور بکرے کی سجی 1300 سے 1500 روپے میں دستیاب ہے۔ ہمارے نامہ نگار جاوید نور نے ایک سجی کارنر کا دورہ کیا اورویڈیو بنائی ہے۔ آپ بھی دیکھیے۔ یہ ویڈیو نیوز 360 کے سلسلے ٹیسٹ یا ذائقہ 360 نامی سیریز کا حصہ ہے۔