ارباب غلام رحیم ہارے نہیں اُنہیں ہرایا گیا ہے، سردار عبدالرحیم

صوبائی انتظامیہ کا بے دریغ استعمال کیا گیا عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب کو جیتنے کے لیے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار عبدالرحیم کا کہنا ہےکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے صمنی انتخاب کے اُمید وار اور سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم ہارے نہیں ہیں بلکہ اُنہیں ہرایا گیا ہے۔

نیوز 360 کو دیئے جانے والے انٹرویو میں اُنہوں نے صوبہ سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا کہ اُس نے تمام انتظامی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا اِس ضمنی انتخاب کو جیتنے کے لیے۔

اُن کے مطابق دراصل اگر عام انتخابات اور عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب کا موازنہ کیا جائے تو ارباب غلام رحیم نے 5 ہزار وو زیادہ حاصل کیے ہیں لہذا اُن کے اور پیپلز پارٹی کے رہنما کے درمیان ووٹوں کا فرق کم ہوا ہے حالانکہ اِس ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے وسائل کا ناجائز استعمال کیا تھا۔

سردار عبدالرحیم نے مذید کیا کہا اور پر تفصیلی انٹرویو ضرور سنیے گا۔

یہ بھی دیکھیے

معدومی کے خطرے سے دوچار تیندوے کی نسل کے بچاؤ کی مہم

متعلقہ تحاریر