ازبکستان نے چینی اور عربی سیاحوں کے لیے بغیر ویزہ داخلے کا اعلان کردیا  

ازبکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چینی اور عربی سیاحوں کو صرف 10 روز کے لیے سیاحت کے غرض سے بغیر ویزہ ملک میں داخلے کی اجازت دے گا۔ اِس پیشکش سے ہانگ کانگ اور مکاؤ بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ اِس فیصلے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا اور بحرین، قطر، اومان اور کویت صدارتی فیصلے سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔

ازبکستان کے فیصلے کے مطابق اِن ممالک سے آنے والے سیاحوں کو یا تو اپنا دو طرفہ ٹکٹ دکھانا ہوگا یا پھر کسی تیسرے ملک جانے کا ویزہ۔ گزشتہ برس کرونا کی وبا کے تناظر میں ازبکستان نے عارضی طور پر صرف چینی سیاحوں کے لیے 7 روزہ ویزہ فری ریجیم معطل کیا تھا۔

ازبکستان میں سیاحوں کے لیے کون سے مقامات دیکھنے کے لائق ہیں یہ آپ کو نیوز 360 کی یہ ڈجیٹل ویڈیو دیکھ کر معلوم ہو سکے گا۔

یہ بھی دیکھیے

عراق کی پرانی کاپر مارکیٹ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے

متعلقہ تحاریر