’کرپشن کی تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،‘ ناصرہ جاوید اقبال
کرپشن پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں وائس چیئرپرسن جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی دو ہاتھ اِس میں ملوث ہوتے ہیں لہذا سزا بھی دونوں کو ملنی چاہیے۔
جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال کو حال ہی میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں وائس چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ اِس سے قبل یاسمین لاری کو اسی ادارے کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا تھا۔ اِس ادارے میں دو خواتین کے اعلی عہدوں پر تعیناتی کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ عامی ادارہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف زیادہ موثر انداز میں کام کر پائے گا کیونکہ اِس سے قبل اِس ادارے کے عہدیداروں کے خلاف بد عنوانی کے مقدمات سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد اُنہیں ذمہداریوں سے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔
نیوز 360 سے گفتگو میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے کام کرنے کے طریقہ کار اور اپنے بیٹے کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔ اُن کا تفصیلی انٹرویو ضرور دیکھیے۔
یہ بھی دیکھیے