افغانستان کے تاجر بے روزگاری کے خاتمے کے لیےکوشاں

افغانستان کے ایک تاجر نے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مغربی صوبے ہرات میں 15 لاکھ امریکی ڈالرز کی لاگت سے پلانٹ لگایا ہے۔ پلانٹ میں بے روزگار افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس پلانٹ میں استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں اور تھیلیوں کو دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔ یہ پلانٹ شیشے کا اون تیار کرتا ہے جو بڑے پیمانے پر کمبل تکیے اور گدے بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیے

بزکشی افغانستان کا روایتی کھیل

پلانٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ابتداء میں اس پلانٹ کے لیے صرف 20 ملازمین کام کرتے تھے لیکن اب پورے دن کام کرنے کے لیے 300 ملازمین ہیں۔ انہیں امید ہے کہ ملازمین کی تعداد کے ساتھ جہاں بے روزگاری میں کمی آیے گی وہیں پلانٹ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔

متعلقہ تحاریر