کیوبا کے انجینئر نے لکڑی کا ہوائی جہاز تیار کرلیا

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ضلع میرامار کے ایک مکینیکل انجینئر اڈولوفو رویرا نے دو سیٹوں والا لکڑی کا ہوائی جہاز بنانے کا خواب پورا کرلیا ہے۔

1965 سے متعدد کوششوں کے بعد 70 سالہ انجینئر نے اوزاروں کے حصول میں حائل امریکی پابندیوں کے باوجود بھی کوشش جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیے

قاہرہ کی کلاسک کار نمائش میں چمچماتی پرانی مرسیڈیز گاڑیاں

2012 میں انجینئر نے ملک کے ہوابازی کے حکام سے اجازت حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے گیراج میں سنگل انجن والا طیارہ بنانا شروع کیا تھا۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔

متعلقہ تحاریر