عورت مارچ کے نعروں کے پیچھے کیا حقیقت ہے؟
دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ پاکستان میں بھی یہی صورتحال ہے لیکن پاکستان میں کچھ مختلف اس لیے ہے کہ یہاں چند سالوں سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے عورت مارچ کیا جا تا ہے۔
یہ عورت مارچ اپنے آغاز سے ہی چند حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں رہا ہے۔ اُس کی وجہ مارچ میں لگائے جانے والے چند نعرے ہیں یا پھر وہ پلے کارڈز جن پر تحریریں لکھی ہوئی تھیں جو چند حلقوں کو پسند نہیں آئیں۔
اِن نعروں اور تحریروں کے بارے میں کئی بار عورت مارچ کے منتظمین نے وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن پھر بھی یہ متنازع ہی رہے ہیں۔
نوجوان اور سرگرم طالب علم الیان الکریم نے اِس معاملے پر لب کشائی کی ہے اور اِس کو سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے









