ہمیشہ سے خواتین کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی، حرا شاہ

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’شی امپاورز یو‘ کی بانی اور سربراہ حرا شاہ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے خواتین کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھیں۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں معاشرے میں خواتین کی نشوونما کے لیے کام کرنے والی حرا شاہ نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ خواتین مشرق وسطیٰ میں آئیں تو اپنا پیشہ چھوڑ دیں۔ مشرق وسطیٰ ایک بہت بڑا خطہ ہے جہاں خواتین اپنا پیشہ برقرار رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند ممالک ایسے ہیں جہاں خواتین کو ملازمت کے لیے کوٹہ نہیں دیا جاتا اور اس وجہ سے کچھ خواتین کام نہیں کرتی ہیں۔ جبکہ کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو اپنے گھر سے چھوٹے کاروبار چلاتی ہیں۔

حرا شاہ سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہ وہاں خواتین کو اپا پیشہ جاری رکھنے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں اور ضروری تربیت بھی دیتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیے

رواں برس کیمبرج کے امتحانات کیوں نہیں ہونے چاہییں؟

متعلقہ تحاریر