افغان لڑکی کی ڈیزائنگ شاپ میں کپڑوں کے نت نئے ڈیزائنز
دیگر خطوں کی طرح شدت پسندی کا شکار افغانستان کے شمالی شہر مزارے شریف کو سکیورٹی سے متعلق خدشات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہاں کاروبار متاثر ہوتا ہے۔ لیکن افغان لڑکی مدیحہ عامری اتنی آرزو مند اور بہادر ہیں کہ اُنہوں نے کپڑوں کی ڈیزائنگ شاپ کھولی ہے۔
مدیحہ عامری سمجھتی ہیں کہ کاروبار کرنا مشکل کام ہے لیکن اِس کے لیے مستقل مزاجی، تحمل اور جیتنے کی لگن کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنی دکان کے اطراف چکر لگاتے ہوئے وہ کاریگروں کے کام کا معائنہ کرتی ہیں۔
نیوز 360 نے اُن کی دکان اور کام کے بارے میں ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے