نیوزی لینڈ کے 4 شہروں میں وومنز فٹبال ورلڈ کپ 2023 منعقد ہوگا

نیوزی لینڈ کے کھیلوں کے وزیر گرنٹ رابرٹسن اور معاشی ترقی کے وزیر اسٹوارٹ نیش نے تصدیق کی ہے کہ اُن کا ملک فیفا کے تحت وومنز فٹبال ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب اور میچز کی میز بانی کرے گا۔

فیفا نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے وومنز فٹبال ورلڈ کپ 2023 کے میچز منعقد کرانے کے لیے مشترکہ بولی دی ہے۔ یہ تاریخ میں کوئی پہلا وومنز ورلڈ کپ ہوگا جس کی میزبانی 2 ممالک مشترکہ طور پر کر رہے ہیں اور 32 ٹیمز حصہ لے رہی ہیں۔

 فیفا نے اعلان کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے 4 شہر جہاں فیفا وومنز ورلڈ کپ کے میچز ہوں گے اُن میں آکلینڈ، ہیملٹن، ویلنگٹن اور ڈینڈن شامل ہیں۔

نیوز 360 اِن شہروں میں فٹبال ورلڈ کپ 2023 کی تیاریوں اور خواتین فٹبالر کی مشقوں پر ڈجیٹل رپورٹ تیار کی ہے۔

یہ بھی دیکھیے

سری لنکا میں سہ روزہ کولمبو فیشن ویک کا اختتام

متعلقہ تحاریر