پاکستانی معاشرے نے فنکاروں کو قبول نہیں کیا، محمد علی شہکی

پاکستان کے مشہور گلوکار محمد علی شہکی کا کہنا ہے کہ ’فنکاروں کو پذیرائی تو ملتی ہیں لیکن معاشرے نے انہیں فنکار کے طور پر قبول نہیں کیا ہے۔‘

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں محمد علی شہکی نے کہا ہے کہ دنیا میں شوبز انڈسٹری کو بہت اہمیت دی جاتی ہے لیکن پاکستان میں اس صنعت کے کاموں کو حرام سمجھا جاتا ہے۔ شاعری لکھنا، گانے گانا اور دیگر چیزوں میں جب تک کوئی غلط بات نہیں کی جائے تب تک وہ حرام نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کرونا کی وجہ سے کافی متاثر ہوئی ہے۔ اگر فنکاروں کا کام اچھا ہوگا اور فنکار خود اپنے کام سے مطمئن ہوں گے تو مداح بھی انہیں پسند کریں گے اور ان کے کام سے مطمئن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

اس مقام پر آچکا ہوں کہ اب خود سے ہی متاثر ہوں، دانیال ظفر

محمد علی شہکی  نے مزید کہا ہے کہ اللہ اللہ کر بھیا ہے گانا مجھے اس لیے پسندہ ہے کیونکہ یہ تمام گانوں سے مختلف ہے۔ جبکہ میرے دیگر پسندیدہ گانوں میں سوچتا ہوں ان راہوں میں، جب تک جہاں ہے اور دیگر بھی شامل ہیں۔

نیوز 360 کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے مزید کیا بتایا؟ آپ بھی دیکھیے۔

متعلقہ تحاریر