گھانا کی خاتون کا اکاؤنٹینٹ سے مشروم کوئن تک کا سفر
جنگلی مشروم گھانا کے لوگوں میں بے انتہا مقبول ہیں جو ان کی بڑھتی ہوئی بھوک کا علاج ہے اور یہی کاروبار کا سنہری موقع ہے۔
گھانا کی مشروم کوئن کے نام سے مشہور فافاپے آما ایسٹا فو گھانا کی ایک نوجوان خاتون اکاونٹینٹ ہیں۔ انہوں نے اس کاروبار اور مشروم کی ترسیل کے مواقع کے پیش نظر 6 سال قبل اپنے پیشے کو خیرباد کہہ کر مشروم فارمنگ شروع کی۔ یہ اقدام انہوں نے گھانا کی مارکیٹ کی طلب کو دیکھتے ہوئے اٹھایا اور ای 90 گھانا لمیٹڈ نامی ادارہ بنایا۔
انہوں نے ابتدائی طور پر چاولوں کے ساتھ ملے ہوئے سوڈسٹ کے 10 پولیتھین بیگز بنائے جنہیں جوتوں کے پرانے ریگ میں سجایا گیا تھا۔ اب انہوں نے اپنے فارم کو بڑھا کر اس کی پیداوار 50 ہزار بیگز مہانہ کر دی ہے اور اپنے لیے گھانا کی مشروم کوئن کا نام کما لیا ہے۔
فافاپے کو ایڈنٹا میونسپلٹی کی جانب سے 2018 میں بہترین کسان کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔ انہیں یورپی یونئن نے چین بھی بھیجا تھا تاکہ وہ وہاں مشروم کی کاشت کے طریقے سیکھ سکیں۔ فافاپے سمجھتی ہیں کہ مشروم کی صنعتی سطح پر کاشت سے گھانا کے لوگوں کی بھوک بڑھ جائے گی کیونکہ مشرومز کے صحت کے تناظر میں حاصے فوائد ہیں۔
نیوز 360 نے اس موضوع پر ڈجیٹل ویڈیو تیار کی ہے۔
یہ بھی دیکھیے