مصر میں ہائیڈروجن گیس کی پیداوار کا آغاز

مصر نے ہائیڈروجن گیس کی پیداوار کا آغاز کردیا ہے۔ مصر کے وزیر پیٹرولیم و معدنی وسائل ترینک المولا کا کہنا ہے کہ مصر نے ایک صاف ستھری توانائی کے طور پر ہائیڈروجن کی تیاری کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

مصر میں ہائیڈروجن کی تیاری ایک خصوصی وزارتی کمیٹی کی حکمت عملی کے تحت جاری ہے۔ مصر کے پاس صلاحیتیں اور مسابقتی مراعات موجود ہیں جو ہائیڈروجن کی پیداوار کے شعبے میں رہنمائی کرتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیے

معیشت اور ماحول کی بہتری کے لیے کچرے کی ری سائیکلنگ

مصر میں وافر مقدار میں قدرتی گیس موجود ہے جسے ہائیڈروجن کی پیداوار اور معاشی فائدے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مصر سرمایہ کاروں کو موزوں مواقع فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔ سرمایہ کاروں کو حکمت عملی میں شراکت داری اور تعاون کے معاہدوں کے ذریعے ہائیڈروجن کی پیداوار میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔

متعلقہ تحاریر