ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی خواہش ہے، ایشل فیاض

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشل فیاض نے نیوز 360 سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ انہیں فلموں اور ڈراموں میں ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی خواہش ہے۔

ماڈلنگ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ ایشل فیاض نے 2015 میں ڈرامہ سیریل آبرو سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ایشل فیاض نے 2019 میں معروف مصنف خلیل الرحمان قمر کی لکھی گئی فلم ‘کاف کنگنا’ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

یہ بھی دیکھیے

ہمیشہ منفرد کرداروں کو ترجیح دی، ریحان شیخ

کرونا کی وباء کے باعث سینما بند ہیں جس وجہ سے فلمیں بھی بننا بھی کم ہوگئی ہیں۔ اس لیے اداکارہ اب دوبارہ ڈراموں کا رخ کرنے کا ارادہ کرچکی ہیں۔ نیوز360 کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں اداکارہ حنا دلپذیر کی اداکاری کافی پسند ہے۔ جبکہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔

ایشل فیاض نے نیوز 360 کو مزید کیا بتایا؟ انٹرویو دیکھیے

 

متعلقہ تحاریر