ایمیزون کے برطانوی دفتر میں ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا انکشاف

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایمیزون برطانیہ کے ملازم کے ساتھ غیر انسانی سلوک رواء رکھا جا رہا ہے، ملازمین کی سخت نگرانی کی جاتی ہے جبکہ واش روم جانے پر طویل سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے برطانوی دفتر میں ملازمین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا انکشاف ہوا ہے۔ کمپنی حکام کی جانب سے ملازمین کی مسلسل  نگرانی کی جاتی ہیں ۔

ایمیزون کے برطانوی دفتر کے ملازمین نے کمپنی حکام کی جانب سے غیر انسانی سلوک رواء جانے پر شدید احتجاج  کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے روبوٹس کو انسانوں سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایمیزون کے گودام میں طوفان کے باعث اموات پر دل شکستہ ہوں، جیف بیزوس

برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمیزون یوکے کے گودام میں کارکنوں کے واش روم جانے کا وقت بھی نوٹ کیا جاتا ہے ۔

بی بی سی  کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمیزون کے ملازمین سے واش روم میں جانے پر بھی پوچھ گچھ کی جاتی ہے تاہم اگر وقت زیادہ لگ جائے تو ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جاتی ہے ۔

برطانیہ کے جنرل ٹریڈ باڈی جی ایم بی سے وابستہ کارکنوں نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگر کوئی ملازم واش روم چلا جائے تو اس سے ایک طویل سوالات پر مبنی انٹرویو شروع کردیا جاتا ہے ۔

بی بی سی سے گفتگو میں جی ایم بی کے کارکنوں نے کہا کہ ایمیزون کے گودام میں روبوٹس  سے انسانوں سے زیادہ  اچھا سلوک کیا جاتا ہے جبکہ ہم سے واش روم بریک پر سوال کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایمیزون نے 13 ہزار جعل ساز پاکستانیوں کے اکاؤنٹ بلاک کردیئے

غیرانسانی سلوک کا شکار ملازمین نے کہا کہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی اربوں ڈالر کی دولت نہیں چاہیے نہ ہی جہاز یا راکٹ مگر ہم صرف زندہ رہنے کے قابل ہونا چاہتے ہیں۔

ایمیزون کے ملازمین نے کہا کہ برطانیہ میں41 سال کی بلند ترین مہنگائی کی شرح ہوچکی ہے جبکہ ہماری تنخواہیں نہیں بڑھائی جارہی ہے جبکہ کام کا دورانیہ بھی زائد کیا جاچکا ہے ۔

متعلقہ تحاریر