بھارت 2 ماہ میں چین کو کس میدان میں پیچھے چھوڑ سکتا ہے؟
کم از کم ایک سال اور ممکنہ طور پر اس سے زیادہ عرصے تک بھارت کو معلوم نہیں ہوگا کہ اس کی آبادی کتنی ہے کیونکہ وہ مردم شماری نہیں کرسکا ہے

بھارت کے آئندہ 2 ماہ میں چین کوپیچھے چھوڑ کر 1.4ارب سے زیادہ آبادی کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والا ملک بننے کا امکان ہے۔
تاہم کم از کم ایک سال اور ممکنہ طور پر اس سے زیادہ عرصے تک، ملک کو معلوم نہیں ہوگا کہ اس کے پاس کتنے لوگ ہیں کیونکہ وہ ان کی گنتی نہیں کر سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کریڈٹ سوئس کے سابق بھارتی ملازم نے ادارے کا حساس ڈیٹا چوری کرلی
مودی کے خلاف دستاویزی فلم بنانے پر بی بی سی زیر عتاب آگیا
بھارت کی ایک دہائی میں ایک بار ہونے والی مردم شماری 2021 میں ہوناتھی تاہم کرونا وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی اور اب تکنیکی اور لاجسٹک رکاوٹوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئی ہے جبکہ اس بڑی مشق کے جلد شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں تاخیر کے نتیجے میں ایشیا کی سب سے بڑی معیشت میں روزگار، رہائش،شرح خواندگی ، نقل مکانی کے طریقہ کاراور بچوں کی اموات جیسے سماجی اور اقتصادی منصوبہ بندی کے عوامل اور پالیسی سازی کو متاثر کررہی ہے۔
متعلقہ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اس کا کردار بہترین ممکنہ تخمینہ فراہم کرنے تک محدود ہے اور وہ مردم شماری کے عمل پر تبصرہ نہیں کر سکتا جبکہ وزیر اعظم کے دفتر نے تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔









