چائنا میں کوئلے کی کان میں حادثہ: 7 جاں بحق، درجنوں لاپتہ، امدادی کارروائیاں جاری
چائنا کے شمالی شہر منگولیا کے علاقے علاقے الکسا لیفٹ بینرکوئلے کی کان بیٹھنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد تاحال پتہ ہیں،صدر شی جن پنگ نے کان کنوں کے بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا ہے
چائنا کے شمالی علاقے منگولیا میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں ریکسیو کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔
بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے مطابق چائنا کے شمالی شہر منگولیا کے علاقے علاقے الکسا لیفٹ بینرکوئلے کی کان بیٹھنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد تاحال پتہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اور چائنا کے درمیان دوستانہ تعلقات میں دراڑیں پڑگئیں
چینی حکام نے بتایا کہ اندرون منگولیا کے علاقے الکسا لیفٹ بینر میں ایک کان میں 180 میٹر اونچی ڈھلوان کے گرنے کے بعد سینکڑوں کارکنوں کان میں پھنس گئے ہیں۔
چین کے سرکاری چینل سی سی ٹی وی کے مطابق کوئلے کی کان بیٹھنے سے تقریباً 50 افراد دب گئے ہیں جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔
حکومت نے کوئلے کی کان کے اطراف کی آباد ی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ 900 سے زائد امدادی کارکن جائے وقوعہ پر ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے ریکسیو اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لاپتہ کان کنوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ زندگیاں بچانا اولین ترجیح ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کان کنوں کے بچاؤ کی ہر ممکن کوشش کو بروئے کار لانے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ حادثے کی فوری تحقیقات کے احکامات بھی جار کیے گئے ہیں۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق کان گرنے سے زنجنگ کول مائننگ کمپنی کے زِیرانتظام کان کا ایک ’وسیع علاقہ‘ متاثر ہوا ہے تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔