بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کیلئے انتہا پسند ہندوؤں کی مسلح ملیشیا بنالی
بھارتی وزیراعظم مودی کی ہدایت پر کشمیر میں قابض فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کے لیے انتہا پسند ہندوؤں پر مشتمل ویلیج ڈیفنس گارڈز نامی ملیشیا قائم کرلی جس میں سرکاری ملازمین سمیت 5 ہزار افراد شامل ہیں
بھارت کے وزیراعظم نریندری مودی کی ہدایات پر ہندوستانی فوج نے کشمیری مجاہدین کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لیے پانچ ہزار افراد پر مشتمل انتہا پسند ہندوؤں کا مسلح جھتہ قائم کردیا ہے ۔
نریندر مودی کی ہدایت پر بھارتی فوج نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے 5 ہزار انتہا پسند ہندوؤں پر مشتمل مسلح جھتہ قائم کردیا جنہیں اسلحہ چلانے کی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال نے پلوامہ حملے پر مودی کا پردہ فاش کردیا
ایجنسی فرانس پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی احکامات پر بھارتی فوج نے 5 ہزار افراد پر مشتمل ہندو ملیشیا کو مسلح کر دیا جس میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تشکیل دی گئی نئی ہندو ملیشیا کا نام ویلیج ڈیفنس گارڈز رکھا ہے جو گزشتہ برس پولیس اہلکاروں اور مقبوضہ وادی میں ہندو شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد بنائی گئی تھی۔
فرانسیسی بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بجلی کے محکمے میں کام کرنے والے سنجیت کمار سمیت بہت سے سرکاری ملازمین کو بھی اسلحہ چلانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔
اے ایف پی نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندو مسلح ملیشا قائم کرنے کا فیصلہ گزشتہ سال کیا تھا جبکہ 5 لاکھ فوجی بھی مستقل طور پر مقبوضہ وادی میں تعینات کیے گئے ہیں۔
ایجنسی فرانس پریس نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا توازن بگڑنے کی بھارتی کوشش بھی منظر عام لائی ۔ نریندر مودی کی حکومت نے لاکھوں ہندوؤں کو کشمیر میں آباد بھی کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر سے مرحلہ وار فوج کے انخلاء پر غور
مقبوضہ وادی کی اکثریتی مسلمان آبادی نے بھارتی حکومت کے اقدامات پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کو مسلح کرنے سے کشمیر میں کشیدگی اور دیگر مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آزادی یا الحاق پاکستان کا مطالبہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ بھارتی فوج کے غیر انسانی اقدامات سے ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں۔