بھارتی ریاست اڑیسہ میں3 ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 280 افرادہلاک، 900 زخمی
مغربی بنگال سے چنئی جانے والی کورومنڈل ایکسپریس کی 10 سے 12 بوگیاں باہنگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر کر متصل ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سےٹکراگئیں، یسونتھ پور سے ہاوڑہ جانے والی سپرفاسٹ ایکسپریس حادثے کا شکار مسافر ٹرین پر چڑھ دوڑی، 49 ٹرینیں منسوخ، اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن قائم
بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں 3 ٹرینوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 280 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی ریلوے کی تاریخ کا بدترین حادثہ اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں باہنگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب شام 7 بجے پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت میں 16سالہ لڑکی کا سابقہ بوائے فرینڈ کے ہاتھوں سرعام بہیمانہ قتل
بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر خواتین ریسلرز اور کسانوں پر تشدد
بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے شالیمار ریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن جانے والی کورومنڈل ایکسپریس کی 10 سے 12 بوگیاں باہنگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اترنے کے بعد متصل ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے جاٹکرائی بعدازاں بنگلور کے ضلع یسونتھ پور سے ہاوڑہ جانے والی سپر فاسٹ ایکسپریس کورومنڈل ایکسپریس کی پٹڑی سے اترنے والی بوگیوں پر چڑھ دوڑی۔
#WATCH | Aerial visuals from ANI’s drone camera show the extent of damage at the spot of the #BalasoreTrainAccident in Odisha. pic.twitter.com/YSflSpuF9d
— ANI (@ANI) June 3, 2023
تین ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ہونے والے خوفناک حادثے میں کم از کم 280 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 900 سے زائد زخمی ہیں۔فائر سروس کے ڈی جی پی سدھانشوسارنگی نے حادثے میں 280 اموات کی تصدیق کی ہے۔
Subsequently the derailed coaches hit the oncoming Yesvantpur express on the nearby track. 3 general coaches of Yesvantpur express are completely damaged and derailed. Almost 13 coaches of Coromandel express including General, Sleeper, AC 3 tier and AC 2 tier are completely
3/n— Anubhav Das (@anubhav2das) June 2, 2023
بھارتی صحافی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کورومنڈل ایکسپریس کی 13 جبکہ یسونتھ سپر فاسٹ ٹرین کی تین کوچز پٹڑی سے اترگئیں۔جائے حادثہ پر وسیع پیمانے پر امدادی آپریشن جاری ہے۔200ایمبولینسز ،50بسوں اور 45 ہیلتھ یونٹس سمیت 1200افراد پر مشتمل عملہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت ہر قسم کی ٹرانسپورٹ میں اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔
مین لائن پر پیش آنے والے خوفناک حادثے کے پیش نظر اب 49 ٹرینیں منسوخ کی جاچکی ہیں جبکہ38 ٹرینوں کو متبادل ٹریکس پر ڈال گیا ہے اور 20 ٹرینوں کا سفر مختصر کردیا گیا ہے۔
#WATCH | Odisha CM Naveen Patnaik takes stock of the situation at the accident site in Balasore #BalasoreTrainAccident pic.twitter.com/PajWdqzkP4
— ANI (@ANI) June 3, 2023
بھارتی وزیر ریلوے اشونی ویشنا نے کمشنر ریلوے سیفٹی جنوب مشرقی سرکل کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن قائم کردیا ہے جبکہ مرنے والوں کے لواحقین کیلیے 10 لاکھ روپے، شدید زخمی مسافروں کیلیے 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کیلیے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔اڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے حادثے پرایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔