امریکی قدامت پسند و متنازعہ اینکر پرسن ٹکر کارلسن نے ٹوئٹر پر شو کرکے میدان مارلیا

امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کی نوکری سے ہاتھ دھونے والے اینکر ٹکر کارلسن نے ٹوئٹر پر اپنے شو کا آغاز کردیا جسے 20 ملین سے زائد افراد نے دیکھا، ٹکر کارلسن کی جعلی خبرں، متنازعہ و نسل پرستانہ بیانات، جنسی ہراسانی کی وجہ سے فاکس نیوز پر 787 ملین ڈالر کا جرمانہ ہوا

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے نکالے جانے والے قدامت پسند متنازعہ اینکر ٹکر کارلسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپر اپنے ٹالک شو کا آغاز کیا جسے شائقین نے بے انتہا سراہا ہے ۔

فاکس نیوز چینل  نے مشہور و معروف قدامت پرست اینکر ٹکر کارلسن پر صدارتی الیکشن سے متعلق  جھوٹے الزامات لگانے اور خاتون پروڈیوسر سے جنسی ہراسانی کے الزامات پر برطرف کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا امریکی صدارتی امیدواروں کو ٹوئٹر پر سیاسی مہم چلانے کا مشورہ

فاکس نیوز کی ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعدایلون مسک کی مدد سے ٹکر کارلسن  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹر پر اپنے ٹالک شو کا آغاز کیا جسے امریکی عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے ۔

نسل پرستی  کے حوالے سے  مشہور امریکی اینکر پرسن نے صدارتی الیکشن میں فراڈ کے جعلی الزامات لگائے تھے جس پر ٹی وی چینل پر ہتک عزت کے الزام میں 787 ملین ڈالر جرمانہ ہوا تھا ۔

متنازعہ اینکر ٹکر کارلسن کے ٹالک شو کی خاتون پروڈیوسر نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام بھی عائد کیا تھا جس پر امریکی نشریاتی ادارے  فاکس نیوز نے انہیں ملازمت سے برطرف کردیا تھا ۔

ایک ماہ قبل فاکس نیوز سے فارغ ہونے والے اینکرپرسن کارلسن نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹوئٹر پر دائیں بازو کے نظریات پر مشتمل 10 منٹ کا ایک پروگرام پوسٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سربراہی خاتون کو سونپنے کا اعلان

کارلسن کی 10 منٹ طویل  وڈیو میں ایک کونے پر "ٹکر آن ٹوئٹر” کا لوگو دکھائی دے رہا ہے جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ متنازعہ اینکر پرسن سوشل میڈیا پر باقاعدہ اپنا  شو  پیش کریں گے ۔

اینکر ٹکر کارلسن  پر  اکثر جعلی خبروں پر مشتمل سازشی تھیوریز جیسے شو کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں  جبکہ  ٹوئٹر کے ان کے نئے شو پر بھی بہت زیادہ اعتراضات سامنے آرہے ہیں ۔

کارلسن نے ٹوئٹر پر اپنے پہلے شو میں  روسی صدر کی حمایت کی جبکہ یوکرین کے صدر کا بدترین انداز میں مذاق اڑایا۔ اینکر پرسن نے مین اسٹریم میڈیا پر جھوٹا ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق فاکس نیوزکے سب سے مشہور پرائم ٹائم اینکر ٹکر کارلسن نسل پرستی، خواجہ سراؤں اور دیگر بیانات کی وجہ سے ٹی وی  چینل  کیلئے تنازعات کا باعث بن رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

فاکس نیوز کی ویڈیو امریکی سازش کا ثبوت ہے، عمران خان

"ٹکر آن ٹوئٹر” کو ناقدین نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ناقدین نے شو کو ایک تیسرے درجے کا شو قرار دیا جس میں نہ کیمرہ کوالٹی کا خیال کیا گیا اور نہ ہی اسکرپٹ پر غور و خوص کیا گیا تھا ۔

ٹکرکارلسن کے چاہنے والوں نے انہیں ٹوئٹر پر خوش آمد کیا،ان کے پہلے شو کو20 ملین افراد نے دیکھا تاہم دوسری جانب انکے شوکے معیار سمیت دیگر کئی حوالے سے طنز کی زد میں ہیں۔

متعلقہ تحاریر