خاتون سینیٹر لیڈیا تھورپ سے ایوان میں جنسی زیادتی کے الزامات پر آسٹریلیا میں ہلچل مچ گئی

آسٹریلوی سینیٹر لیڈیا تھورپ نے پرنم  آنکھوں سے ایوان کو بتایا کہ پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر سینیٹر ڈیوڈ وان نے انہیں جنسی ہراساں کیا اور جسم کو نامناسب انداز میں چھوا تاہم تھورپ نے بعد اپنا الزام واپس لے لیا جبکہ ڈیوڈ وان نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا

آسٹریلوی پارلیمنٹ کی خاتون رکن سینیٹر لیڈیا تھورپ نے ساتھی سینیٹر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایوان کے بہت سے  بااثر مرد جنسی حملے میں ملوث ہیں۔

آسٹریلوی پارلیمنٹ کی رکن سینیٹر لیڈیا تھورپ نے پرنم آنکھوں سے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بااثر مرد  پارلیمنٹرین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

بی جے پی کے رکن اسمبلی کے خلاف خواتین ریسلرز سے جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج

سینیٹر لیڈیا تھورپ نےکہاکہ انہیں طاقتور مرد ارکان کی جانب سے پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر گھیر کر جنسی تبصرے کیے گئے جبکہ ان مردوں نے نامناسب طریقے سے ان کے جسم کو چھوا ۔

آسٹریلوی قانون ساز رکن نے تفصیلی الزامات عائد کیے کہ پارلیمنٹ میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ یہ عمارت خواتین کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے۔

سینیٹر ڈیوڈ وان کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔لبرل پارٹی نے الزامات کے تناظرمیں ڈیوڈ  وان معطل کردیا ہے ۔

ڈیوڈ وان نے موقف اختیار کیا کہ یہ بلکل جھوٹ ہے، الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے جبکہ لیڈیا تھورپ نے سنسنی خیز طور پر انکے خلاف جنسی زیادتی کا دعویٰ واپس لے لیا۔

تھورپ نے بدھ  کو ساتھی سینیٹر پر جنسی طور پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا، اس سے پہلےکہ اسے پارلیمانی منظوری کے خطرے کےتحت تبصرہ واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔

سینیٹ کے ڈپٹی صدر اینڈریو میکلاچلن نے کہا کہ تبصرے نامناسب تھے، تھورپ سے کہا کہ وہ انہیں واپس لے لیں تاہم تھورپ نے کئی گھنٹوں تک ایسا کرنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

طالب عملوں سےجنسی زیادتی کرنے والا سارنگ شر باعزت بری؛ شہریوں کی عدالت پر لعنت ملامت

سینیٹر وان نے کہا کہ چیمبرمیں سینیٹر تھورپ نےمجھ پر بے بنیاد اور مکمل طور پر جھوٹے الزامات لگائے جن کی میں نے فوری طور پر اور واضح طور پر تردید کی اور تردید کرتا رہا۔

تھورپ نے سنسنی خیز طور پر انکے خلاف جنسی زیادتی کا دعویٰ واپس لیتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں وان کی ان کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر آج ایک بیان دیں گی۔

متعلقہ تحاریر