امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

فلاڈیلفیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد تھے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست فلاڈیلفیا میں پیر کی شام ہونے والی فائرنگ میں کم از کم چار افراد ہلاک اور دو نابالغ بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

فلاڈیلفیا پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کنگسیسنگ محلے میں رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ سے 2 سالہ اور 13 سالہ بچہ زخمی ہوا ہے ، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کی وال اسٹریٹ جرنل کی صحافی سبرینہ صدیقی کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کی مذمت

بھارتی وزیر خزانہ نے براک اوباما کے مسلمانوں کے تحفظ کے مطالبے کو ہنسی میں اڑادیا

فلاڈیلفیا پولیس حکام کے مطابق مشتبہ شخص کے پاس اے آر طرز کی رائفل، ایک ہینڈگن، ایک بلٹ پروف جیکٹ، بنیان میں متعدد بارود کے میگزین اور ایک سکینر بھی تھا۔ فائرنگ کے بعد مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

فلاڈیلفیا پولیس کمشنر ڈینیئل ایم آؤٹ لا نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے چار میں سے تین کی عمریں 20 سے 59 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کمشنر ڈینیئل ایم آؤٹ لا نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد تھے، تاہم زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس وجہ سے ہوئی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا میں فائرنگ کا یہ 339واں واقعہ ہے۔ جبکہ ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر