برطانوی وزیراعظم کے والد فرانسیسی شہریت کے خواہشمند

اسٹینلے جانسن نے فرانسیسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن نے فرانسیسی شہریت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے دن ہوا ہے جب برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کا عمل مکمل ہوا ہے۔ 

بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن فرانسیسی شہریت کے خواہشمند ہیں۔ فرانس کے آر ٹی ایل ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بریگزٹ کے تحت برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد وہ فرانسیسی شہریت کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ فرانس میں پیدا ہوئی تھیں اس لیے وہ ہمیشہ سے خود کو ایک فرانسیسی تصور کرتے ہیں۔

آر ٹی ایل ریڈیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”میرا مقصد فرانسیسی شہری بننا نہیں ہے بلکہ اسے واپس حاصل کرنا ہے جو پہلے میرے پاس تھا۔ میں پہلے ہی سے فرانسیسی تھا اور فرانسیسی شہریت میرا حق بھی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیے

شہزادہ ہیری کے بیٹے کے امریکی لہجے پر برطانیہ پریشان

اسٹینلے جانسن نے کہا کہ 2016 میں انہوں نے برطانیہ میں منعقدہ بریگزٹ ریفرینڈم میں اپنے ملک کے آئندہ بھی یونین میں شامل رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا، تاہم ریفرینڈم کے نتائج سامنے آنے کے بعد وہ اپنا ذہن بدل کر بریگزٹ کے حامی بن گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسٹینلے جانسن کے بیٹے بورس جانسن بریگزٹ معاہدے کے تحت برطانیہ کو علیحدہ کرنے کی مہم میں پیش پیش تھے جس کے بعد بطور وزیر اعظم برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر نکال کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے