ہالی ووڈ اداکاروں کی کیپیٹل ہل حملے کی مذمت

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد واشنگٹن میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر گھس گئی اور جھڑپ میں 4 افراد مارے گئے۔

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے نے جاتے جاتے صدر ٹرمپ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ہالی ووڈ اداکاروں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی۔

امریکا کی تاریخ میں جو پہلے کبھی نا ہوا وہ صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں ہوگیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد واشنگٹن میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر گھس گئی۔ جھڑپ میں ایک خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے۔

ہالی ووڈ کے فنکاروں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اداکار کرس ایونز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ اگر احتجاج کرنے والے سیاہ فام ہوتے تو صورتحال بالکل مختلف ہوتی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورحکومت میں امریکی پولیس کے ہاتھوں کئی سیاہ فام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا اوراحتجاج کرنے والے اُن کے لواحقین پربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سال 2014 میں پولیس کے ہاتھوں ایرک گارنر کی ہلاکت کے بعد احتجاج نے شدت اختیار کی اور ‘بلیک لائف میٹرز’ نامی تحریک کی شروعات ہوئی۔ ہالی ووڈ کے متعدد فنکار اس تنظیم کے حامیوں میں شامل ہیں۔

امریکی اداکار مارک روفالو نے ٹوئٹ کیا کہ ایک لمحے کے لیے سوچیں کہ اگر ان مظاہرین کی جگہ کوئی اور ہوتا تو سڑکیں اور گلیاں خون سے رنگی ہوتیں۔

کامیڈین ساچا بیرن کوہن نے ٹرمپ کو فیس بک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بلاک کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے امریکی جمہوریت کی چولیں ہلادیں

 

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے