سمپسن کی ایک اور پیشگوئی سچ ہوگئی

کارٹون نے مستقبل میں پیش آنے والے مختلف واقعات کی پیشگوئیاں کیں جنہوں نے بعد میں حقیقت کا روپ دھارا۔

گزشتہ 30سالوں سے ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مشہور امریکی کارٹون سیریز سمپسن کی کپیپٹل ہل پر حملے کی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوگئی۔

امریکی کارٹون سمپسن 1987 میں شروع ہوا جس کی دلچسپ کہانیوں ںے کچھ ہی عرصے میں لوگوں کی توجہ حاصل کرلی اور شہرت کے بلندیوں کو چھولیا۔ کارٹون نے مستقبل کے واقعات کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں کیں جنہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ حقیقت کا روپ دھار لیا۔

اس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد کسی امیدوار کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا۔ لیکن دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس غیرمتوقع صورتحال کے بارے میں کارٹون پیشگوئی کرچکا تھا۔ سوشل میڈیا پر کارٹون کے سیزن 7 کی قسط نمبر 18 کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں اسی قسم کا واقعہ دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہالی ووڈ اداکاروں کی کیپیٹل ہل حملے کی مذمت

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرصارفین کارٹون کی اسی قسط کے مختلف اسکرین شاٹس شیئر کررہے ہیں۔

سن 2000 میں سمپسن کی نشرکردہ قسط میں ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کی پیشگوئی بھی کی جاچکی تھی۔

سمپسن کی پیشگوئی

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کارٹون میں سن 1993 میں ہی کرونا وائرس کی پیشگوئی کردی گئی تھی۔ وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے پرسوشل میڈیا پر کارٹون کے پرانے کلپس تیزی سے شیئر کیے گئے۔

واضح رہے کہ سمپسن اولمپکس 2018 میں امریکا کی جیت کی پیشگوئی بھی کرچکا تھا۔

سمپسن کی پیشگوئی

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے