برنی سینڈرز خود پر بننے والے میمز سے محظوظ
جو بائیڈن کی صدارتی حلف برداری کے تقریب کے موقع پر لی گئی برنی سینڈرز کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نئے صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر مٹنز پہنے ہوئے نظر آئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر خود مزاحیہ میمز بنے لیکن برنی سینڈرز اس پر ناراض نہیں ہوئے۔
مٹنز ایک خاص قسم کا دستانہ ہوتا ہے جس میں ہاتھ کی تمام انگلیوں کے لیے الگ الگ جگہ نہیں بنائی جاتی۔ مٹنز میں چاروں انگلیاں ایک ہی جگہ موجود ہوتی ہیں اور صرف انگوٹھے کے لیے الگ جگہ دی جاتی ہے۔
برنی سینڈرز جو بائیڈن کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں نیلے رنگ کا ماسک اور ہاتھوں پر مٹنز پہنے ہوئے فولڈ ایبل کرسی پر الگ تھلگ بیٹھے۔ اس موقع پر لی گئی برنی سینڈرز کی تصویر ایک میم میں تبدیل ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے برنی سینڈرز کی تصویر کا مختلف فلمی مناظر، تاریخی واقعات اور دیگر جگہوں پر استعمال کر کے مزاحیہ میمز بنائے۔ تاہم توقعات کے برعکس امریکی سینیٹر برنی سینڈرز ناراض ہونے کے بجائے میمز سے لطف اندوز ہوئے۔
The internet really can be magical pic.twitter.com/Jrwkj2twii
— Ashley Holub, PhD (@ashtroid22) January 21, 2021
برنی سینڈرز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا تھا کہ حلف برداری کی تقریب کے دوران انہوں نے حفاظتی طور پر اپنے ہاتھوں اور ٹانگوں کو ہلکے پھلکے گرم رکھنے کے لیے مٹنز پہنے تھے۔
انہوں نے ناراض ہونے کے بجائے مشورہ دیا کہ اگر ان کی میمز اتنی زیادہ پسند کی جارہی ہیں تو ان میمز کی نمائش کر کے لاکھوں ڈالرز جمع کیے جاسکتے ہیں جنہیں ضرورت مند شہریوں کی خیرات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
امریکہ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراء سینیٹر منتخب
امریکی سینیٹر کو یہ مٹنز ورمونٹ کے ایک استاد جین ایلس نے دو سال قبل تحفے میں دیئے تھے جو اُون سے بُنے گئے ہیں۔
دوسری جانب برنی سینڈرز کے انتخابی اسٹور نے ایسی ٹی شرٹس فروخت کی ہیں جن میں سینیٹر کی یہی تصویر بنائی گئی ہے۔
Bernie Sanders is selling the meme in sweatshirt form at his online store. pic.twitter.com/q9sZ0t7Sok
— Holly Otterbein (@hollyotterbein) January 22, 2021
شرٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم ورمونٹ میں کھانے کے لیے خیرات میں دی گئی۔









