انڈیا میں کسانوں کے احتجاج پر مشہور شخصیات آمنے سامنے

جن فنکاروں نے ریحانہ کی حمایت کی انہیں ہیما مالنی سمیت دیگر نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

انڈیا میں کسانوں کے احتجاج پر فنکار آمنے سامنے آگئے ہیں۔ امریکی گلوکارہ ریحانہ اور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کی انڈین کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کے بعد متعدد فنکار ناراض ہوگئے لیکن ابھے دیول سمیت مختلف اداکاروں نے حمایت بھی کی ہے۔

کسانوں کے ساتھ ہونے والے استحصال پر جب امریکی گلوکارہ ریحانہ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ نے آواز بلند کی تو اداکاروں اور کھلاڑیوں سمیت متعدد انڈین فنکار ناراض ہوگئے۔ دوسری طرف چند مشہور شخصیات نے کہا کہ اس معاملے پر بات ہونی چاہیے۔ جن فنکاروں نے ریحانہ کی حمایت کی انہیں معروف اداکارہ ہیما مالنی سمیت دیگر نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اب انڈین اداکار ابھے دیول بھی میدان میں آچکے ہیں۔  انہوں نے سوشل میڈیا پر کسانوں کے حق میں بولنے والے فنکاروں کی حمایت کردی۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ تاپسی پنوں کی ٹوئٹ شیئر کی۔ تبصرے میں ریحانہ سمیت اداکارہ سوارا بھاسکر اور تاپسی پنوں کو ٹیگ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Abhay Deol (@abhaydeol)

یہ بھی پڑھیے

کیا کنگنا رناوت ہر ایک کو جواب دیں گی؟

سوارا بھاسکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گریٹا کے کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے ٹوئٹ کو کوٹ ٹوئٹ کیا تھا۔

امریکی گلوکارہ ریحانہ نے ٹوئٹ میں انڈین کسانوں کے استحصال کی خبر شیئر کرتے ہوئے تبصرے میں سوال کیا تھا کہ کوئی اس بارے میں بات کیوں نہیں کررہا؟

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجابی گلوکار دلجیت دوسانج نے ریحانہ کے ٹوئٹ کے 24 گھنٹوں بعد ہی انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گانا ریلیز کردیا تھا۔

انڈیا کی حکومت کے لائے گئے نئے زرعی قوانین 85 فیصد غریب کسانوں کے خلاف جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے ریاست پنجاب اور ہریانہ کے کسان تقریباً 4 ماہ سے احتجاج کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر