یروشلم میں برفانی طوفان نے تمام مذہبی مقامات کو ڈھک دیا
مسجد اقصیٰ، ڈوم آف راک اور ویسٹرن وال نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔

موحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر کا موسم کروٹ بدل رہا ہے۔ موسم سرما کے غیرمعمولی برفانی طوفان نے یروشلم کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ برف کے گالوں نے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو سفیدی میں نہلادیا۔
تین اہم مذاہب کے مقدس مقامات کے شہر یروشلم میں برسوں بعد برفباری ہوئی ہے۔ مسلمانوں کے قبلہ اول سمیت عیسائی اور یہودی عبادت گاہیں بھی برف کی چادر سے ڈھک گئیں۔
چھ سال بعد ہونے والی برفباری سے مسجد اقصیٰ خوبصورت منظر پیش کرنے لگی ہے۔ ڈوم آف راک (قبۃ الصخرہ) کے گرد شہریوں نے برفباری کا مزہ لیا اور تصاویر بنوائیں۔
نور علی نور
مقبوضہ #بیت_المقدس میں برفباری کا حسین منظر، #قبة_الصخرة [ڈوم آف دی راک] کا سنہری گنبد برف کی سفید چادر سے چھتا جا رہا ہے۔ سبحان اللہhttps://t.co/uYoLx5aiO5 pic.twitter.com/lbOG1cMnND— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) February 18, 2021
برفانی طوفان کے باعث یروشلم کی مشہور ویسٹرن وال کے گرد بھی سفیدی چھاگئی۔

شہر میں کئی سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے جس سے نظام زندگی متاثر ہورہا ہے۔ مختلف علاقوں میں اسکول اور دفاتر بھی بند ہیں۔
دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان کو تاریخ کا بدترین برفانی طوفان قرار دیا جارہا ہے۔ اب تک 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 3 روز سے ریاست میں بجلی بھی منقطع ہے۔

یہ بھی پڑھیے
انڈیا میں نظام الدین اولیاء کے مزار پر ‘صوفی بسنت’ کا انعقاد
شام، لبنان اور اردن میں بھی برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے۔ دمشق کے چند علاقوں میں 15 سینٹی میٹر سے زائد برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔