جیسنڈا آرڈرن کا اسکول کی طالبہ کو خط کا جواب

اسکول کی طالبہ نے جیسنڈا آرڈرن کو تقریباً ایک سال قبل خط لکھا تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اسکول کی طالبہ للی کو خط کا جواب دے کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

للی نامی اسکول کی طالبہ نے 12 سال کی عمر میں اسکول کے پروجیکٹ کے لیے جیسنڈا آرڈرن کو اُس وقت خط لکھا تھا جب کرونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے تقریباً ایک سال کے بعد للی کو خط کا جواب دیا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے بچی کو خط کے جواب میں لکھا کہ ’میں کچھ مہنیوں سے مصروف تھی اس وجہ سے خط کا جواب نہیں دے سکی۔‘

یہ خط للی کے والد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جو خود ایک صحافی ہیں۔

اس ٹوئٹ پر صارفین نے جیسنڈا آرڈرن کے رویے کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے وزرائے اعظم میں کیا فرق ہے؟

جیسنڈا آرڈرن 2020 میں دوسری مرتبہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بنی ہیں۔ وہ لیبر پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں جس نے انتخاب میں 50 فیصد نشستیں حاصل کیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر