افغانستان اور ایران میں نوروز پر پائیدار امن کی دعائیں
دنیا بھر کی طرح پاکستان، افغانستان اور ایران میں نوروز کا تہوار روایتی انداز میں منایا گیا ہے۔ یہ فارسی کیلینڈر کے مطابق سال کے آغاز اور بہار کے پہلے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
افغانستان میں مرکزی تقریب مزارے شریف پر منعقد ہوئی جس میں جہاں ہزاروں افغان باشندے جمع ہوئے اور ملک میں امن کے قیام کی دعائیں کیں۔
ایران میں نوروز کے دن کی خاص بات گولڈ فش بول یا سنہری مچھلیوں کا پیالہ ہوتا ہے جو کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ ایران اور افغانستان میں اس دن لوگ خوشیاں مناتے ہیں اور رنگ برنگے کپڑے پہنتے ہیں۔ گھروں اور دکانوں پر مختلف پکوان بنائے جاتے ہیں۔ لوگ ایک دوسرے کو موسم بہار کی مبارکباد بھی دیتے ہیں۔
نوروز پر ایران اور افغانستان میں دیر پا اور پائیدار امن کے قیام کی دعائیں کی گئی ہیں۔
نیوز 360 نے اِس موضوع پر ایک ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے ضرور دیکھیے گا۔
یہ بھی دیکھیے









