ساؤتھ افریقہ کے پادری لوگوں کا علاج ریح سے کرنے لگے

پادری کرائسٹ پینالوپ کا اسرار ہے کہ ’ریح سے لوگوں کا علاج دراصل ان کو تکلیف سے نکالنا ہے۔‘

ساؤتھ افریقہ کے صوبہ لم پوپو کے شہر گیانی کے نواحی گاؤں میں قائم چرچ کے پادری کرائسٹ پینالوپ بیمار لوگوں کا علاج ریح سے کرتے ہیں۔

لوگوں کے منہ پر ریح خارج کرتے ہوئے پادری کرائسٹ پینالوپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ پادری کرائسٹ پینالوپ کا کہنا ہے کہ میں لوگوں پر ریح خارج نہیں کررہا بلکہ میں ان کا علاج کررہا ہوں۔

سوشل میڈیا پر جو تصاویر وائرل ہوئی ہیں ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پادری کرائسٹ پینالوپ لوگوں کے منہ پر بیٹھ کر بار بار ریح خارج کررہے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ پادری
lindaikejisblog.com

پادری کرائسٹ پینالوپ اسی بات پر مصر ہیں کہ وہ دراصل اس علاج سے لوگوں کی تکالیف دور کررہے ہیں۔

پادری کرائسٹ پینالوپ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے عقیدت مند کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں یا بیٹھے ہیں تو ان کو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان کے سامنے کوئی فرشتہ کھڑا ہے۔

ساؤتھ افریقہ کے اخبار ڈیلی سن کی رپورٹ کے مطابق پادری کرائسٹ پینالوپ سے علاج کرنے والے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اس علاج سے کوئی کراہت محسوس نہیں ہوتی اور نہ ہی ہمیں بدبو آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہانگ کانگ میں حب الوطنی کی تعلیم کا 75 سال پرانا اسکول

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار ڈیلی سن سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص نے بتایا کہ ٹھیک ہے کہ کچھ لوگ اس عجیب و غریب طریقہ علاج پر برا نہیں مناتے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ طریقہ علاج سے خوش ہوتے ہوں۔

اخبار ڈیلی سن سے گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے پادری کرائسٹ پینالوپ کے اس طریقہ علاج کے بعد اس چرچ میں جانا ہی چھوڑ دیا ہے۔ کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ میرے اوپر ریح خارج کی جائے۔

اخبار ڈیلی سن سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور پادری جیک سبیا کا کہنا تھا کہ خدا نے ہمیں یہ تعلیم نہیں دی کہ ہم لوگوں کے اوپر بیٹھ جائیں بلکہ ہمیں وہ اعمال کرنے چاہئیں جو ہمیں بائبل بتاتی ہے۔”

میڈولینڈز کے پادری میسو مابونڈا کا اخبار ڈیلی سن سے گفتگو کرتے ہوئے بتانا تھا کہ یہ وہ عوامل ہیں جن سے ہمیں بائبل نے سرعام کرنے سے منع کیا ہے۔

پادری میسو مابونڈا نے اس بات سے ڈرایا کہ جب دنیا تباہی کے قریب آجائے گی تو ایسے ایسے عجیب و غریب اعمال کریں گے جن کو دیکھ کر لوگ حیران و پریشان رہ جائیں گے۔ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے خدا سے جڑیں۔

دوسری جانب امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہر راک ہل کی 48 سالہ شادی شدہ خاتون ایما مارٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ریح خارج کرنے کی ویڈیو بنا کر ماہانہ 42 سو ڈالرز تک کما لیتی ہیں۔

ساؤتھ افریقہ پادری

ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے 300 سے زیادہ مداح ہیں جن کو وہ اپنی ویڈیو فروخت کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر