سیاست اور صحت کے تناظر میں پچھلے 2 دن انڈیا پر بھاری
انڈین اپوزیشن اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت کو انٹلیجنس کی ناکامی قرار دے رہی ہے۔
انڈیا کے لیے پچھلے 2 دن بہت برے ثابت ہوئے ہیں۔ ایک طرف ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے ہاتھوں 22 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ایک دن میں ایک لاکھ کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔
انڈیا کی مشرقی ریاست چھتیس گڑھ میں سنیچر اور اتوار کے روز ماؤ نواز باغیوں نے 22 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 30 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔ 3 اپریل کو ضلع بیجاپور اور سکما کی سرحد کے ساتھ واقع ترام کے جنگلات میں 2 ہزار سے زائد انڈین سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا۔ 400 باغیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلے 5 فوجی مارے گئے جبکہ بعد میں جنگل سے 17 لاشیں برآمد ہوئیں۔ حملے کے بعد ماؤ نواز باغی فوجیوں کا اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور جوتے بھی لے کر فرار ہوگئے۔
#WATCH | On ground visuals from the site of Naxal attack at Sukma-Bijapur border in Chhattisgarh; 22 security personnel have lost their lives in the attack pic.twitter.com/nulO8I2GKn
— ANI (@ANI) April 4, 2021
یہ بھی پڑھیے
مودی نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین تو لگوائی لیکن احتیاط بھول گئے
جانی نقصان پر وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر شخصیات نے رنج و غم کا اظہار کیا۔
My thoughts are with the families of those martyred while fighting Maoists in Chhattisgarh. The sacrifices of the brave martyrs will never be forgotten. May the injured recover at the earliest.
— Narendra Modi (@narendramodi) April 3, 2021
انڈین اپوزیشن کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کی ہلاکت کو انٹلیجنس کی ناکامی قرار دیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے کانگریس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کردیا۔
If there was no intelligence failure then a 1:1 death ratio means it was a poorly designed and incompetently executed operation.
Our Jawans are not cannon fodder to be martyred at will. pic.twitter.com/JDgVc03QvD
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 5, 2021
انڈین حکومت باغیوں کو داخلی سکیورٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے چکی ہے جبکہ ماؤ نواز باغیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ زمین اور غریب قبائلی گروپوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
میدان میں لڑی جانے والی جنگ کے علاوہ انڈیا میں کرونا کے خلاف بھی جنگ جاری ہے۔ اتوار کو انڈیا میں کووڈ 19 کے ایک لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ کسی بھی ملک میں اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
انڈیا میں وائرس سے اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کووڈ 19 کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ایک لاکھ 65 ہزار شہریوں کو کرونا نے موت کی نیند سلادیا ہے۔ اس بدترین صورتحال پر جلد قابو نہ پایا گیا تو انڈیا کی آبادی کا ایک بڑا حصہ وبا سے شکست کھاجائے گا۔