دنیا کا سب سے طویل اور مختصر ترین روزہ کہاں ہوگا؟

رواں سال دنیا کا طویل ترین روزہ فن لینڈ میں 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہوگا۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے اور اس ماہ مبارک میں تمام مسلمان دین کی طرف زیادہ مائل ہوجاتے ہیں۔ مختلف ممالک میں روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے اس لیے کہیں روزہ طویل تو کہیں مختصر ہوتا ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مساجد میں حاضری بڑھ جاتی ہے۔ سجدے طویل اور صدقہ و خیرات عام ہوجاتے ہیں اور ہر گھر سے تلاوتِ کلام پاک کی صدائیں بلند ہوتی ہیں۔ لوگ خود اپنے لیے ہی افطار و سحر کا اہتمام کرتے نظر نہیں آتے بلکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ دوسروں کو بھی یہ نعمتیں پہنچا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے

رمضان کی آمد اور منافع خوری کا عفریت

دنیا کے ہر ملک میں سحر و افطار کے وقت میں تبدیلی ہوتی ہے اور روزے دار اپنے مقامی وقت کے مطابق سحری و افطاری کا اہتمام کرتے ہیں۔ رواں سال دنیا کا طویل ترین روزہ فن لینڈ میں 23 گھنٹے 5 منٹ کا ہوگا۔ فن لینڈ کے بعد دنیا کا دوسرا طویل ترین روزہ روس کے شہر مرمانسک میں 18 گھنٹوں کا ہوگا جبکہ سب سے مختصر روزہ ارجنٹینا کے شہر اشویا میں ہوگا جس کا دورانیہ 12 گھنٹے 23 منٹ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر