یوگینڈا کے سائکلسٹ پلاسٹک کے ری سائکلسٹ کیسے بنے
یوگینڈا کے 32 سالہ جیرالڈ نشیمے نے چند برس قبل ڈویلپمنٹ اسٹیڈیز میں اپنی بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تو اُنہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایک قسم کے کچرا جمع کرنے والے یا پلاسٹک ری ساییکل کرنے والے بن جائیں گے۔
لیکن قسمت اور شوق نے انہیں پلاسٹک کا فضلہ جمع کرنے اور ری سائکل کرنے پر لگا دیا کیونکہ وہ یوگینڈا کے مختلف حصوں میں اپنی سائکل پر سفر کرتے تھے۔
یوگینڈا میں پلاسٹک ویسٹ مینیجمنٹ ایک بڑا چیلنج ہے۔ ملک میں اس سے قبل ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جا سکا۔ جیرالڈ جیسے مہم جو پلاسٹک کے فضلے کو ری سائکل کرکے اسے تعمیرات میں استعمال کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
نیوز 360 نے جیرالڈ کے سفر پر ڈجیٹل ویڈیو بنائی ہے۔
یہ بھی دیکھیے









