اسرائیل میں کرونا کی وباء کے دوران زندگی معمول پر

اسرائیل نے ایک سال کے بعد کھلی فضا میں ماسک پہنے کی پابندی ہٹالی ہے جو کرونا کی وبا کی وجہ سے لگائی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پورا تعلیمی نظام تمام عمر کے طلباء کے لیے بغیر کسی پابندی کے بحال ہو گیا ہے۔

گھروں کے اندر ماسک پہننے کی اب بھی پابندی ہے یا پھر کھلی فضا میں جہاں لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوں۔

یہ فیصلہ اسرائیلی شہریوں کو اس زندگی سے دوبارہ روشناس کرانے کی جانب قدم ہے جو وہ کرونا کی وباء سے قبل گزار رہے تھے۔ یہ ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی مہم کے ذریعے ہی ممکن ہو سکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں کرونا کی وباء کے بعد ریاست نے ضروری قوت مدافعت حاصل کر لی ہے جو وباء سے پہلے کے معمولات کے لیے چاہیے تھی۔

کرونا کی وباء کے آغاز سے 6300 اسرائیلی شہریوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ 50 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگ چکی ہے جو کہ ملک کی آدھی آبادی ہیں۔

اسرائیل میں کامیاب ویکسینیشن مہم کی مختلف وجوہات ہیں۔ اسرائیل میں 4 ہیلتھ مینٹیننس آرگنائزیشن ہیں جو تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

نیوز 360 کی ڈجیٹل ویڈیو دیکھیے

یہ بھی دیکھیے

5G سے بڑے پیمانے پر براہ راست معاشی پیداور ہوئی

متعلقہ تحاریر