افغانستان میں امریکی ہار پر بھارتی میڈیا اور عوام الجھن کا شکار
سوشل میڈیا صارفین نے امریکی صدر کے خطاب کا مذاق اڑانا شروع کردیا۔
بھارت کو افغان جنگ میں امریکا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایسا لگتا ہے جیسے کل کے دوست آج کے دشمن بن گئے ہیں۔ نہیں بھی بنے تو بھی کم سے کم بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی سرگرمیوں سے تو یہی ظاہر ہورہا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے کابل ایئرپورٹ پر حملوں کی پیشگوئی کے بعد بھارت کی سینئر صحافی برکھا دت نے امریکا کی نیت پر سوال اٹھادیا۔
When your intel is so specific that it forecasts exactly when terrorists will strike but you still can’t contain or prevent it, something really does not add up #Kabul
— barkha dutt (@BDUTT) August 29, 2021
یہ بھی پڑھیے
اربوں ڈالرز کا امریکی جدید اسلحہ اب طالبان استعمال کریں گے
دوسری جانب انڈین میڈیا اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے جو بائیڈن کی تقریر کا مذاق اڑایا جارہا ہے، جس میں وہ حملوں کے بعد دہشتگردوں کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دو بم دھماکوں میں 13 امریکی فوجی اہلکار اور 170 سے زائد افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔ اسی حوالے سے امریکی صدر نے اپنے خطاب میں دہشتگردوں سے مخاطب ہوکر جو الفاظ کہے وہ 1991 کی بالی ووڈ فلم سوداگر سے ملتے جلتے ہیں۔
Inspiration comes the strangest of places….. pic.twitter.com/XzSHMwWnDt
— Harsh Goenka (@hvgoenka) August 28, 2021
ٹوئٹر صارفین کے مطابق فلم میں راج کمار راؤ کا ڈائیلاگ ہوتا ہے کہ تمہیں ماریں گے، اور ضرور ماریں گے، لیکن وہ بندوق بھی ہماری ہوگی، گولی بھی ہماری ہوگی اور وقت بھی ہمارا ہوگا۔ امریکی صدر کی تقریر کا ترجمہ کریں تو یہی ڈائیلاگ بنتا ہے۔









