ایک سال کے فرق سے پیدا ہونے والے جڑواں بچے

ایلفریڈو اینتونیو تروجیلو نامی بچہ سال 2021 کی آخری شب یعنی 31 دسمبر کو ٹھیک 11 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوا

امریکی ریاست  کیلیفورنیا میں خاتون کےہاں ایسے جڑواں بہن بھائیوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کی پیدائش کی تاریخ دن اور سال حیران کن طور پر مختلف ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی مونٹیری کاؤٹی میں  نیٹوڈیڈ میڈیکل سینٹر میں ایک خاتون کے ہاں ایسے جڑواں بہن بھائیوں کی پیدائش ہوئی ہے ہے جن کا یوم پیدائش، سال اور یہاں تک کہ مہینہ بھی مختلف ہے۔ ایلفریڈو اینتونیو تروجیلو نامی بچہ سال 2021 کی آخری شب یعنی 31 دسمبر کو ٹھیک 11 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوا۔ مگر ان کی بہن ایلین یولاندا تروجیلو کی پیدائش ایلفریڈو سے ٹھیک 15 منٹ بعد یعنی یکم جنوری 2022 ٹھیک رات 12 بجے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

غزہ میں فلسیطنی خاتون نے اسمگل شدہ نطفہ سے جڑواں بچوں کو جنم دے دیا

جڑواں پاکستانی بہنیں مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنلز بن گئیں

بچوں کی ماں فاطمہ میڈریگل کا کہنا ہے کہ یہ بات ’دیوانہ‘کر دینے والی ہے کہ دو بچے جڑواں ہوں اور ان کی سالگرہ مختلف ہو‘۔

دوسری جانبنیٹوڈیڈ میڈیکل سینٹر میں  ہونے والے والے بہن بھائی کی اس تاریخی  پیدائش کے موقع پر انتظامیہ  کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ ’ نیٹویڈ ایلین یولاندا تروجیلو کا اس علاقے میں 2022 کے پہلے بچے کے طور پر خیرمقدم کرتے ہیں۔‘ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ ’ایلین کا بھائی ایلفریڈو اینتونیو تروجیلو 15 منٹ پہلے یعنی جمعے کی رات 11 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوا۔‘ ’اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کا یوم پیدائش الگ دن، الگ سال اور الگ مہینے میں ہوگا جو کہ 20 لاکھ میں ایک ہی ہوتا ہے ،سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق امریکہ میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں یعنی تمام پیدا ہونے والے بچوں کا تین فیصد۔

متعلقہ تحاریر