یوکرین کے حملے میں ایک اور روسی اعلیٰ فوجی افسر مارا گیا ، تعداد پانچ ہوگئی

روس نے یوکرین میں تقریبا 2 لاکھ فوجی اتارے گئے ہیں اس کے باوجود روسی کو شدید مزاحمت کا سامناہے

روس کے یوکرین پر حملوں کو ایک ماہ ہوگیا ہے اس دوران روس نے یوکرین پر قہر ڈھایاہوا ہے تاہم دوسری جانب سے بھی جوابی حملے  جاری ہیں، یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے روسی فوج کے ایک اور اعلیٰ افسرکو ہلاک کردیا ہے جس کے بعد ہلاک ہونے والے روسی اعلیٰ  فوجی افسران  کی تعداد پانچ ہوئی ہے ۔

غیرملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یوکرینی فضائیہ نے حملے میں  روسی فوج کے 49ویں مشترکہ ہتھیاروں کے ڈویژن کے کمانڈر 48 سالہ لیفٹیننٹ جنرل یاکوف ریزانتیف ہو ہلاک کردیا ہے ،  جو کہ روسی فوج کا غیر معمولی نقصان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے  یوکرین میں تقریبا 2 لاکھ فوجی اتارے گئے ہیں اس کے باوجود روسی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

روس کا یوکرین میں پناہ گاہ پر حملہ ،300 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

یوکرائن میں 15,000روسی فوجی مارے جاچکےہیں: نیٹو کا دعویٰ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے جاری اس جنگ میں جہاں یوکرین کو بڑا جانی نقصان ہوا ہے وہیں روس کو بھی بھاری  جاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ،یوکرائنی فوج نے 15 ہزار کے قریب روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں  روس کے پانچ اعلیٰ ترین فوجی افسران بھی شامل ہیں ۔

گیارہ مارچ کو روسی فوج کے گارڈز ٹینک کانٹیمیروسکایا ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل آندرے کولسنکوف  لڑائی میں مارے گئے تھے ،  47 سالہ میجر جنرل آندرے سکھویتسکی  اسنائپر کے خصوصی آپریشن کے دوران مارے گئے تھے۔47 سالہ میجر جنرل اولیگ میتیایف، روسی فوج کے 150ویں موٹر رائفل ڈویژن کے کمانڈر جو شہر ماریوپول میں لڑتے ہوئے مارے گئے جب کہ میجر جنرل وٹالی گیراسیموف 7 مارچ کو مشرقی شہر خارکیف کے باہر مارے گئے۔

متعلقہ تحاریر