صہیونی فوج کی دہشتگردی: 24 گھنٹوں میں دو خواتین سمیت پانچ فلسطینی شہید
قابض فوج کی فائرنگ اور دیگر تشدد کے واقعات میں 19 سالہ دوشیزہ سمیت 13 افراد زخمی ہوئے درجنوں گرفتار کیے گئے
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے دو خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جبکہ اس دوران مقبوضہ بیت المقدس سمیت کئی علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کوگرفتار کرلے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی فوج کے چھاپے کے دوران زخمی ہونے والا 14 سالہ محمد زکارنا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔ قابض فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی شہر بیت لحم میں 47 سالہ چھ بچوں کی ماہ غضاء ابرہیم العریدی کو گولی مارکر شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی جیلوں میں 4ہزار سے زائد فلسطینی افطار سے محروم
اسرائیلی فوج نے 2021 میں 355 فلسطینیوں کو شہید کیا، رپورٹ
گذشتہ رات بیت لحم کے جنوب میں الخدیر قصبے میں صہیونی فوجیوں نے چھاپہ مار کارروائی کےد وران 21 سالہ محمد علی غنیم کو شہید کیا اس کے علاوہ ایک اور فلسطینی خاتون 24 سالہ ماہا الزاطری کو الخلیل شہر میں تاریخی ابراہیمی مسجد کے پاس گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار جاری ہے اور اس دوران مزاحمت کرنے پر قابض فوج کی فائرنگ اور دیگر تشدد کے واقعات میں 19 سالہ دوشیزہ سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے اور درجنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔