طالبان کے افغانستان میں ٹی وی چینل میں خواتین کا راج

افغان انٹرنیشنل ٹی وی کے نیوز روم کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں  نیوز ڈیسک کی پوری شفٹ میں خواتین  عملہ بیٹھا نظر آرہا ہے

طالبان کے افغانستان میں  ٹی وی چینل   نے صنفی مساوات کی بہترین  مثال قائم کردی ۔

سوشل میڈیا پر افغان  انٹرنیشنل ٹی وی کے نیوز روم کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں  نیوز ڈیسک کی پوری شفٹ  میں خواتین  عملہ بیٹھا نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

 افغانستان: مسجد میں خودکش دھماکہ ، 20 افرادشہید ، متعدد زخمی

ترکی میں رمضان المبارک مذہبی اور روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے

افغان انٹرنیشنل ٹی وی کے ڈائریکٹرہارون نجفی زادہ  نے اپنے نیوز روم کی ایک تصویر  شیئر کی ہے جس میں چینل کی نیوز ڈیسک پر خواتین صحافی براجمان نظر آرہی ہیں۔

ہارون نجی زادہ نے  اپنے ٹوئٹ  میں لکھا کہ  افغان انٹرنیشنل ٹی وی  کی پوری شفٹ  کی سربراہی خواتین کررہی ہیں۔ تصویر میں خاتون افغان صحافی نویدہ خوشبو اور وحیدہ پیکان  کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔افغان  و پاکستانی صحافیوں  اور شہریوں کی جانب سے افغان چینل  میں صنفی مساوات کو سراہا رہے ہیں

متعلقہ تحاریر