ایلون مسک نے امریکی صدر  کی غلط فہمی دور کردی

بائیڈن کی غلطی یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ  انہیں ملک کو تبدیل کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ، لیکن درحقیقت ہر کوئی ڈرامہ چاہتا تھا کہ ڈرامہ کم ہوجائے، ایلون مسک

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کیا خریدی امریکی حکومت کے ساتھ ان کا تناؤ بڑھ گیا۔

امریکی سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی جانب سے مسک کیخلاف کاروباری  بے ضابطگی کی تحقیقات کے آغاز کے ساتھ ہی ایلون مسک نے  امریکی صدر کو نشانے پر رکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے بعد امریکی اداروں کے ریڈار پر آگئے

کیا ایلون مسک کی زندگی خطرے میں ہے؟

مسک نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں امریکی صدر کو براہ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ  بائیڈن کی غلطی یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ  انہیں ملک کو تبدیل کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے ، لیکن درحقیقت ہر کوئی ڈرامہ چاہتا تھا کہ ڈرامہ کم ہوجائے۔

یاد رہے کہ  دو روز قبل ہی امریکی ادارے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن  نے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات ظاہر کرنے میں تاخیر پر مسک کیخلاف کاروباری بے ضابطگی کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ مسک پر شیئر ہولڈر کی تفصیلات ظاہر کرنے میں تاخیر کرکے143ملین ڈالر بچانے کاالزام ہے۔

متعلقہ تحاریر